اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ موصل کے القیارہ کے علاقے میں ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چالیس عام شہری زخمی ہو گئے۔
گذشتہ ہفتے عراق کے مختلف صوبوں اور شہروں منجملہ کرکوک اور فلوجہ میں اسی طرح کے کئی بم دھماکے ہوئے ہیں
عراق کی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ میں عراق سے داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے تاہم اس گروہ کے کچھ باقی بچے عناصر بعض علاقوں میں کبھی بھی کوئی دہشت گردانہ اقدام کر بیٹھتے ہیں۔
البتہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے عراق کے علاقوں سے باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲